آج ہر شخص نے ہاتھ میں تلوار اٹھا رکھی ہے اور زبان پر فتویٰ ہے، علامہ طاہر اشرفی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:47 Second

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج ہر شخص نے ہاتھ میں تلوار اٹھا رکھی ہے اور زبان پر فتویٰ ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے اچھرہ واقعے پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو ٹیسٹ کیس بنانا چاہیے، پُرتشدد سوچ کے خاتمے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اخلاقی معیارات سے متعلق بھی پالیسی بنانا ہوگی، ان حالات میں قانون اپنا کام نہیں کرے گا تو معاشرہ مزید بگڑ جائے گا۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ وحشت اور ظلم کا راستہ قوم اور ریاست دونوں کو روکنا ہو گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو عربی خطاطی کا لباس زیب تن کرنے کے باعث ہراساں کیا گیا، عربی خطاطی کو قرآن پاک سے منسوب کر کے خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %