ایل او سی: پاک فوج نے پھر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:47 Second

پاک فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کر رہا تھا۔

بھارتی کواڈ کاپٹر 25 فروری کو دن 12 بج کر55 منٹ پر ایل او سی پر مار گرایا گیا،پاک فوج نے جس کی باقیات کی تلاش کا کام شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 26 فروری کو ایل او اسی پر پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔

کواڈ کاپٹر پر انڈین آرمی کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے،یہ نشان تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر انڈین آرمی کا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس سے قبل بھی بھارتی فوج کے کئی جاسوس ڈرون اور کواڈ کاپٹر مار گرائے جا چکے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %