پہلے آر اوز کو نکال دیں، پھر انکی تصاویر ’’وال آف شیم‘‘ پر لگائینگے

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 20 Second

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے نامزد کئے جانے والے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہفتے کو وائرل ہونے والے ایک وڈیو کلپ جس میں وہ پی ٹی آئی کے ایک نوجوان کارکن سے کی جانے والی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کے بارے میں تحقیر آمیز ریمارکس اور انہیں پاگل خانےبھجوانے کی باتیں بھی کر رہے ہیں اس پر جے یو آئی سمیت مختلف سیاسی اور غیرسیاسی حلقوں سے بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وڈیو میں وہ ایک نوجوان کارکن کا ہاتھ تھامے اس کی اس تجویز کی حمایت اور حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں جس میں وہ مبینہ دھاندلی میں ملوث ریٹرننگ آفیسرز کی تصاویر ’’وال آف شیم‘‘ پر آویزاں کرنے پر گفتگو کر رہے ہیں اس کے جواب میں خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ کارکن کو ہدایت کر رہے ہیں پہلے ریٹرننگ آفیسر کو یہاں سے نکال دیں پھر ’’وال آف شیم‘‘ پر تصاویر لگائیں گے۔ ترجمان جے یوآئی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ذ ہنی عدم توازن کے شکار نامزد وزیراعلیٰ کی گری ہوئی سوچ انتقامی عزائم کی عکاس ہے،کارکن کے سوال کے جواب میں کہ مولانا فضل الرحمان آج کل بہت خفا ہیں علی امین گنڈا پور جواب میں کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان پاگل ہو گیا ہے اسے پاگل خانے میں ڈالیں گے۔ خیبرپختونخوا جیسے صوبے میں جہاں سیاسی اختلاف تو بہت کم درجے کی بات ہے، خاندانی دشمنی میں بھی بڑوں کا احترام اور ان کے سامنے سر جھکا کر بات کرنے کی روایات بہت مضبوط ہیں جن کے پیش نظر عہدے اور سماجی رتبے سے بھی بے نیاز ہو کر بڑوں کا احترام خاندانی تربیت کا بنیادی حصہ سمجھی جاتی ہے وہاں ایک باریش عالم دین جنہیں ملک کے علاوہ بھی دینی وابستگی رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد بیرون ممالک میں بھی موجود ہے ان کے مسلک اور دینی ادارے پورے ملک میں موجود ہیں پھر وہ ایک جید سیاستدان بھی ہیں اور صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ان کی جماعت کی نمائندگی چاروں صوبوں میں موجود ہے۔ ان کے بارے میں اخلاق سے گرے اور تربیت سے عاری ایسے ریمارکس پر لوگوں کا ردعمل ایک فطری سی بات ہے جمعت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے علی امین گنڈاپور کو ایک ذہنی عدم توازن کا شکار شخص قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما جسے عنقریب صوبے کے اہم ترین منصب پر فائز ہونا ہے اس سے ایسی گفتگو کی توقع ہرگز نہیں کی جا سکتی پھر ریٹرننگ آفیسرز کی تصاویر کو شاہراہوں پر’’وال آف شیم‘‘کے عنوان سے آویزاں کرنے کا اقدام منتقمانہ عزائم انتہائی گری ہوئی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %