0
0
Read Time:41 Second
نیویارک کی مسجد میں مسلم کمیونٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ایک شخص نے مسجد میں داخل ہو کر حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، اس دوران اشتعال انگیزی کرنے والے شخص نے نمازیوں کی بات نہیں سُنی۔
مسجد میں موجود افراد کو ہراساں کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔
پولیس نے ملزم سے بات کرنے کے بعد ردعمل دیا کہ یہ مذہبی منافرت کا واقعہ نہیں۔
دوسری جانب مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ کسی اور عبادت گاہ میں ہوتا تو پولیس کا ردعمل مختلف ہوتا۔
علاوہ ازیں گورنر کیتھی ہوکل نے مسلمانوں کو ہراساں کیے جانے کا نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ہراساں کیا گیا ہو، ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔