’بجٹ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بنے گا‘، نئے پروگرام کیلئے اہم اہداف طے

کاروبار
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 8 Second

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے اہم اہداف طے کرلیے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام 6 ارب ڈالر کا ہوگاجس کی مدت 3 سال ہوگی، نئے پرواگرام کیلئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل
آئی ایم ایف پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ
ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس ٹو جی ڈی پی 3 سال میں 15 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہوگا، مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کے درآمدی بل کے برابر رکھنے کا ہدف ہوگا جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور پرائمری بیلنس سرپلس رکھنے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ آئندہ بجٹ میں سبسڈی کا تعین بھی نئے قرض پروگرام کی شرط کے مطابق ہوگا اور آئندہ سال بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بنایا جائےگا، نگران حکومت نے نئی حکومت کیلئے معاشی روڈ میپ اور قرض پروگرام کیلئے ورکنگ تیارکی ہے، موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے ساتھ آئی ایم ایف سے نیا قرض معاہدہ سائن ہوگا، قرض معاہدے سے قبل آئی ایم ایف کو شرائط پرعملدرآمد کیلئے یقین دہانی کرائی جائےگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %