0
0
Read Time:37 Second
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کو بیان دینے کے لیے گزشتہ روز نوٹس بھیجا تھا۔
واضح ر ہے کہ 17 فروری کو سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔
اسی روز سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہو گئے تھے اور انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔