اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک میں جلد انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا جس میں اسرائیل میں جلد الیکشن اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد سے نیتن یاہو کی مقبولیت میں تیزی سے کمی ہوئی ہے اور غزہ کی صورتحال کے پیش نظر ان کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
برازیلین صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی، اسرائیل برہم
مقاصد حاصل ہونے تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے، اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار
غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملوں سے اسرائیل میں جلد انتخابات کا مطالبہ زور پکڑ رہا اور مظاہرین نیتن یاہو کے استعفے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔
اسرائیلی میں گزشتہ سال کے آخر میں حکومت مخالف بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے جب کہ سال 2024 میں بھی نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں اور ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم اسرائیل میں نئے انتخابات 2026 میں شیڈول ہوں گے۔
تل ابیب میں ہزاروں افراد نے پولیس کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا، مظاہرین نے نیتن یاہو کی حکومت کو تباہی اور بربادی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔