کراچی کنگز والے نہیں کھلاتے تھے تو میں نے کبھی شکوہ نہیں کیا: رضوان

کھیل
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 16 Second


پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز والے اگر مجھے نہیں کھلاتے تھے تو میں نے کبھی اس چیز کا شکوہ نہیں کیا۔

محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو سب کی خوبیوں اور خامیوں کا علم ہوتا ہے، شان مسعود ملتان سلطان کی ٹیم کی کافی چیزیں جانتے ہیں، ہماری اس بار نئی مینجمنٹ ہے اور ہم نے مختلف پلانز بنائے ہیں۔

رضوان نے کہا کہ ملتان سلطان کے جتنے کھلاڑی ہیں انہیں ان کی مرضی سے ریلیز کیا ہے، امید ہے اس پی ایس ایل سے وہ کھلاڑی ملیں گے جس کی پاکستان ٹیم کو ضرورت ہے، فیصل اکرم اچھے اسپنر نظر آئے ہیں۔

پی ایس ایل 9: افتتاحی میچ میں اسلام آباد نے لاہور کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز والے اگر مجھے نہیں کھلاتے تھے تو میں نے کبھی اس چیز کا شکوہ نہیں کیا، اس وقت عماد وسیم کپتان تھے، انہوں نے جو فیصلے کیے وہ صحیح کیے ہوں گے۔

رضوان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں تین لیگز ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی پر مشکلات ہو رہی ہیں لیکن یقین ہے پی ایس ایل کا گراف نیچے نہیں آئے گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ جو کھلاڑی نہیں آرہے وہ انجری کی وجہ سے نہیں آرہے ورنہ سب کی دلچسپی پی ایس ایل میں ہی ہے جس کی وجہ اس کا بہترین معیار ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %