روس نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیوکا پر قبضہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوج سے لڑائی میں 1500 یوکرینی اہلکار مارے گئے ہیں، ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کرنل جنرل موردویو چوف کی قیادت میں ہوا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایودیوکا شہر آزاد کرانے سے مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی اور ڈونیسک کے دارالحکومت پریوکرینی حملے روکنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
یوکرین کا 3 روسی جنگی جہاز تباہ کرنےکا دعویٰ
یوکرین نے روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز تباہ کر دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے اس زیرقبضہ یوکرینی شہر میں جنگ کے آغاز سے لڑائی جاری تھی، ڈونیسک ریجن کا شہر ایودیوکا تقریباً 32 اسکوائرکلومیٹر پرمحیط ہے۔
فوجی سامان کی کمی کو بنیاد بنا کر یوکرینی فوج کے کمانڈرانچیف نے ایودیوکا سے ایک روز پہلے پسپائی کااعلان کر دیا تھا۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ڈونیسک کے شہر ایودیوکا پر قبضہ کرنے پر فوج کو شاباش دیتے ہوئے اسے اہم پیشقدمی قرار دیا ہے۔