شاہین آفریدی پی ایس ایل میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم

کھیل
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 29 Second


پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی مسلسل تیسری بار ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہن تھا دو بار ٹائٹل جیتے ہیں، پر امید ہیں کہ جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے، ہوم گراونڈ کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے، امید تھی کہ اس بار بھی فائنل لاہور میں ہوگا لیکن اب وہ کراچی میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم اچھی بنی ہے تیاری بھی بھرپور کی ہے، راشد خان کا بڑا اہم کردار رہا ہے ان کی کمی تو ہو گی، دیگر بولرز ان کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا میں فٹ ہوں اور مکمل تیار ہوں، میں نے کبھی 150 کی اسپیڈ سے بولنگ نہیں کی، میں 135 سے 140 کی اسپیڈ سے بولنگ کرتا ہوں اور میرا فوکس سوئمنگ پر ہوتا ہے۔

کپتان لاہور قلندرز کا کہنا تھا پی ایس ایل کی پرفارمنس ہمیشہ اہمیت رکھتی ہے، امید ہے کپ یہاں اچھا کھیلنے والے قومی ٹیم میں جگہ بنائیں گے، لاہور قلندرز کو پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) سے زیادہ کھلاڑی ملتے ہیں، لاہور قلندرز نے کھلاڑیوں کے لیے اچھا کام کیا ہے، امید ہے کہ ہمارے لوکل پلئیرز اچھا کریں گے اور جیتیں گے۔

قومی ٹیم کے لیے اپنی کپتان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے لیکن رزلٹ اچھا نہیں آیا، نیوزی لینڈ میں اچھا کھیلے لیکن ہر چیز کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا آج کل کی کرکٹ میں بیٹنگ بولنگ کا اچھا ہونا کافی نہیں فیلڈنگ کوبھی بہتر کرنا ہوتا ہے، تینوں شعبوں میں محنت کی ہے اور جیت کے لیے ٹیم افیورٹ کرنا ہو گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %