یونان میں بھی ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت مل گئی

انٹرنیشنل
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 28 Second


یونان بھی ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا ملک بن گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی قرار دینے کا بل منظور کیا، بل کی حمایت میں 300 میں سے 176 قانون سازوں نے ووٹ ڈالے جبکہ 76 اراکین پارلیمنٹ نے اس بل کی مخالفت کی۔

یونان ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا عیسائی آرتھوڈوکس ملک بن گیا ہے اور اس حوالے سے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ آرچ بشپ ایرونیموس نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اقدام ملک کی سماجی ہم آہنگی کو خراب کر دے گا۔

دوسری جانب یونانی وزیراعظم مٹسوٹاکس نے قانون کی منظوری پر کہا کہ نیا قانون دلیری سے عدم مساوات کو ختم کر دے گا، جن لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا تھا اب وہ ہمارے ساتھ دیکھے جا سکیں گے، اس نئے قانون نے ہمارے کئی ساتھی شہریوں کی زندگیاں بہتر کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
ہم جنس پرستی جرم نہیں، ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس
بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دے دیا
یونانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس نیا قانون کے حامیوں نے ایتھنز میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں بہت سے حامیوں نے دارالحکومت کے سینٹگما اسکوائر میں بینرز آویزاں کیے اور بائبل میں سے کچھ دعائیں پڑھیں ۔

وزیراعظم مٹسوٹاکس نے ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کے بل کی حمایت کی تاہم انہیں اس بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی سپورٹ بھی لینا پڑی۔

خیال رہے کہ یورپی یونین میں شامل 27 ممالک میں سے 15 پہلے ہی ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی حیثیت دے چکے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %