شاہ رخ مزید کتنی دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے کے خواہشمند؟

انٹرٹینمنٹ
0 0
Spread the love
Read Time:59 Second


بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بڑھتی عمر کے ساتھ ان کے فلمی کیرئیر کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم اب خود شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے وضاحت کر دی ہے۔

دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2024 میں شاہ رخ خان نے شرکت کی جہاں انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ کبھی بھی بین الاقوامی فلم کا حصہ نہیں بنے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی بین الاقوامی فلم کا حصہ بنیں۔

اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنی ایک اور خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بالی وڈ اداکار جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کردار کیلئے وہ بہت چھوٹے ہیں۔

دوران انٹرویو اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے کیرئیر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے ابھی 35 سال باقی ہیں اور وہ ایک ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جسے پوری دنیا پسند کرے۔

واضح رہے گزشتہ سال شاہ رخ خان کی 3 فلمز پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہوئی تھیں اور تینوں ہی فلمیں سپر ہٹ شمار کی گئی تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %