آئی ایم ایف شرائط پر گیس مزید 67 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان

کاروبار
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 37 Second


اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر گیس مزید 67 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اقتصادی تعاون کونلس (ای سی سی) کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا ہے، ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت گیس مزید 67 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ صارفین کیلئے گیس 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں پروٹیکٹڈ و نان پروٹیکٹڈ صارفین اور کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں آج اضافےکی منظوری کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف ڈیڈ لائن میں 2 روز باقی، گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نہ ہوسکا
یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں دوسرا اضافہ، عوام پر 98 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا
ذرائع کا بتانا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے گا جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے اضافہ ہو گا۔

ذرائع کا وزارت خزانہ کی دستاویزات کے حوالے سے بتانا ہے کہ سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اینگرو فرٹیلائزر کیلئےگیس قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا جبکہ پروٹیکٹڈ و رنان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافے سے تمام صارفین پر 204 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %