بلوچستان اسمبلی کے تمام 51 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 3 Second


بلوچستان اسمبلی کے تمام 51 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف 11-11 نشستوں کے ساتھ سرِفہرست رہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 10، بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 اور نیشنل پارٹی نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

لشکری رئیسانی نے کوئٹہ سے منتخب امیدوار پر غیر ملکی شہریت کا الزام عائد کردیا

غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے 2، بی این پی مینگل، بی این پی عوامی، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کے ایک ایک امیدوار کامیاب قرار پائے۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں 6 آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے ہیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 میں سے 12 نشستوں کے غیر سرکار اور غیر حتمی نتائج بھی سامنے آچکے ہیں۔

نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 3، پاکستان پیپلز پارٹی 2 اور بی این پی مینگل 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب قرار پائی ہیں۔

اس کے علاوہ 2 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی بھی ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %