ماؤنٹ ایورسٹ جانیوالےکوہ پیماؤں کو رفع حاجت کیلئے بیگ لیجانےکی ہدایت

انٹرنیشنل
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 15 Second


نیپالی حکام نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر جانے والےکوہ پیماؤں کو پابندکیا ہےکہ وہ کوہ پیمائی کے بعد اپنا ‘پاخانہ’ واپس لےکر آئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپالی حکام نے ہدایت کی ہےکہ کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ جاتے وقت اپنے سامان کے ساتھ رفع حاجت کے لیے بیگ لےکر جائیں جسے انہیں واپس بیس کمیپ پر لےکر آنا ہوگا۔

نیپالی حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایورسٹ پر بڑھتی ہوئی گندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کوہ پیماؤں کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ رفع حاجت کے لیے بیس کیمپ سے بیگ خریدیں گے جو کہ ان کی واپسی پر چیک کیے جائیں گے، اس پابندی کا اطلاق ماؤنٹ لوتسے اور ماؤنٹ ایوریسٹ دونوں پہاڑوں پر آنے والے کوہ پیماؤں پر ہوگا۔

اس سے قبل الاسکا کے ماؤنٹ دینالی میں اس فیصلےکا اطلاق کامیابی سے ہوچکا ہے جس کے بعد نیپالی حکام نے بھی اس کو اختیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال کوہ پیماؤں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایورسٹ پر بڑھتا ہوا انسانی فضلہ نیپالی حکام کے لیےکافی پریشانی کا باعث تھا۔

دیہی میونسپلٹی کی چیئرمین منگما شہرپا نے بی بی سی کو بتایا کہ ہمیں متعدد جانب سے شکایات آرہی تھیں کی انسانی فضلہ پہاڑ کے پتھروں پر واضح ہوتا ہے اور دوسرے لوگوں کو بیمار کر رہا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور ہمارے تشخص کو بھی خراب کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %