سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ میں ہیرا پھیری کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ افراتفری کا باعث بنے گا ۔
گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اورانتخابی نتائج آنے میں تاخیر کی وجہ سے امیدواروں اور ووٹرز کو شدید تحفظات ہیں۔
اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے غیر فعال رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے فلک شگاف الفاظ میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، عوام کے مینڈیٹ میں پیرا پھیری کرنے کی کسی بھی کوشش سے افراتفری پھیلے گی۔
عام انتخابات: پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29، ن لیگ 20اور پی پی قومی اسمبلی کی 13نشستوں پرکامیاب
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ انتخابی عمل کی گرما گرمی ختم ہوچکی، اب قائدین کو پارٹی کی سیاست سے آگے بڑھ کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا نواز شریف، آصف علی زرداری، فضل الرحمان اور عمران خان مل کر کام کریں، انہیں ادراک ہونا چاہیے کہ تاریخ خود غرض سیاستدان پر مہربان نہیں ہے۔