پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ بحال ہوگئی

کھیل
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 7 Second


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ شام سائبر حملے کا شکار ہونے والی پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ بحال ہوگئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی بکنگ منگل کی شام سے شروع ہونا تھی لیکن کرکٹ فینز آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پرسائبر حملے کے باعث ٹکٹوں کی بکنگ کرنے میں ناکام رہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے مسئلے کے حل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فینز کو ویب سائٹ پر سائبر حملے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور ٹیکنیکل ٹیم کی کوششوں سے ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ کے مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے اور بکنگ ویب سائٹ بحال ہو گئی ہے۔

پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹکٹوں کیلئے نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر منگل کے روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %